صرف کیلے کے ساتھ دوکان لوٹنے کی کوشش ناکام

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 5 مارچ 2017 23:47

صرف کیلے کے ساتھ دوکان لوٹنے کی کوشش ناکام
پولیس  صرف ایک کیلے کی مدد سے فش اینڈ چپ شاپ لوٹنے کی کوشش کرنے والے  ایک شخص کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس نقاب پوش شخص نے 11 فروری ایتھرٹن، گریٹر مانچسٹر میں ایک شاپ لوٹنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

اس نے کیلے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی مگر شاپ میں کام کرنے ایک شخص کو شک ہوا کہ بیگ میں پکڑی ہوئی چیز کوئی گن نہیں بلکہ کوئی خم دار چیز ہے۔
سی سی ٹی وی میں  دکھایا گیا ہے کہ یہ نقاب پوش شخص دوسری جیب سے بظاہر دوسرا ہتھیار نکالنے کی کوشش کرتا ہے مگر  پھر بغیر رقم لیے دوکان سے چلا جاتا ہے۔
پولیس 6 فٹ لمبے، سیاہ ہڈ والی جیکٹ اوراس پر  نیلے جمپر پہنے اس شخص کو تلاش کر رہی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu