انرجی ڈرنکس اور کوک دانتوں کا کیا حشر کرتے ہیں؟

Ameen Akbar امین اکبر منگل 7 مارچ 2017 23:52

انرجی ڈرنکس اور کوک دانتوں کا کیا حشر کرتے ہیں؟

ٹافیاں کھانے والوں بچوں کے دانت دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ میٹھا دانتوں کے لیے کس قدر نقصان دہ ہے۔1950 میں کورنل یونیورسٹی کے پروفیسرکلائیو میکے  نے ایک تحقیق کی اور لوگوں کو کوکا کولا کے منفی ذیلی اثرات کے بارے میں خبردار کیا۔ پروفیسر کلائیو کی تحقیق کے بعد ہی لوگوں نے اپنے بچوں کو بھی مثالیں دے کر سمجھانا شروع کر دیا کہ اگر دانت کو ساری رات کوک میں ڈبو کر رکھا جائے تو اس کی حالت دیکھنے لائق نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)


یہی تجربہ 34 سالہ ڈینٹسٹ ڈاکٹر ٹام برمین نے اپنے دانتوں کے ساتھ کیاتھا۔ ڈاکٹربرمین نے اپنا ایک دانت مشہور انرجی ڈرنک کی بوتل میں رکھا۔ دوسرا دانت ریگولر کوک میں ، تیسرا ڈائٹ کوک اور چھوتھا عام پانی میں رکھا۔
ڈاکٹر برمین نے 15 دنوں کے بعد ان دانتوں کا جائزہ لیا۔ 15 دن بعد ریگولر کوک والا دانت بالکل سیاہ ہو چکا تھا۔ ڈائٹ کوک والا دانت سیاہ تو نہیں ہوا تھا مگر اس پر بھی اچھے خاصے دھبے پڑ چکے تھے۔سب سے زیادہ بری حالت تو انرجی ڈرنک والے دانت کی ہوئی تھی۔ اس دانت کی تہہ اکھڑ گئی اور اس کا رنگ گلابی اور زنگ جیسا ہوگیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu