شارک نے سر میں 12 انچ کا چاقو پیوست ہونے پر غوطہ خور سے مدد مانگ لی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 8 مارچ 2017 23:49

شارک نے سر میں 12 انچ کا چاقو پیوست ہونے پر غوطہ خور سے مدد مانگ لی
ایک شارک نے اپنے سر میں 12 انچ کا چاقو پیوست ہونے پر  ساحل پرموجود غوطہ خور سے مدد مانگ لی۔
پچھلے ہفتے جزائر کیمین میں واقع جزیرے کیمین براک کے ساحل پر بین جونسن سیاحوں کے ایک گروپ کے ساتھ غوطہ خوری کر رہا تھا کہ اس کی نظر ایک تین فٹ لمبی  شارک پر پڑی۔یہ بالکل ساحل کے پاس تیر رہی تھی اور اس کے سر میں ایک چاقو پیوست تھا۔

(جاری ہے)


بین نے بتایا کہ شارک اس کے بالکل قریب آ کر رک گئی جیسے اس سے سر سے12 انچ کا  چاقو نکالنے کےلیے مدد مانگ رہی ہو۔

بین جونسن نے اس کے سر سے چاقو نکالا، جس کے بعد وہ آرام سے تیرتی ہوئی واپس چلی گئی۔بین جونسن نے بتایا کہ یہ ایک انسان دوست شارک تھی جو  انسانوں کو نقصان نہیں پہنچاتی۔
جرائز کیمین میں شارک کے شکار پر پابندی ہے۔ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 5 لاکھ ڈالر جرمانہ یا 4 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu