ہوا کے جھکڑ نے 4 سالہ لڑکی کو حقیقت میں اڑا دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 10 مارچ 2017 23:50

ہوا کے جھکڑ نے 4 سالہ لڑکی کو حقیقت میں اڑا دیا
بریٹنی گارڈنر نے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح طرح کلیولینڈ میں طوفان کے دوران  ہوا اس کی 4 سالہ بیٹی میڈسن کو دروازہ کھولتے ہوئے اڑا دیتی ہے۔

(جاری ہے)


ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ میڈسن ہلکا سا دروازہ کھولتی ہے مگر تیز ہوا کے باعث دروازہ تیزی سے کھلتا ہے اور میڈسن اس کے ساتھ ہی اڑتی جاتی ہے۔
بریٹنی نے بتایا کہ اس کی بیٹی نے زور سے مام کہا اور دروازے سے لکٹنے کے بعد گھاس پر جا گری۔
بریٹنی کا کہنا ہے کہ جب اس نے میڈسن کو اندر لاکر سیکورٹی کیمرے کی فوٹیج دکھائی تو وہ ہنسنے لگی۔

Browse Latest Weird News in Urdu