مصنوعی انسانی ہاتھوں والی بلی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 13 مارچ 2017 23:52

مصنوعی انسانی ہاتھوں والی بلی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی
ایما نامی ٹوئٹر صارف نے  ٹوئٹر پر ایک بلی کی تصویر یں شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں  بلی کو انسانی ہاتھوں جیسے مصنوعی ہاتھوں  کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔تصاویر میں سفید اور سرمئی رنگ کی بلی کے پنجوں کی بجائے انسانی ہاتھوں جیسے مصنوعی ہاتھ نمایاں ہیں۔

(جاری ہے)


ایما نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں جانتی ہوں بلیاں مجھے مشہور کر دیتی ہیں۔یہ تصاویر اس سے پہلے بھی ٹوئٹر اور ٹمبلر پر شیئر ہوئی تھی۔اب کی بار انہیں 1 لاکھ 13 ہزار بار ری ٹوئٹ اور 1 لاکھ 60 ہزار بار لائک کیا گیا ہے۔
کچھ ٹوئٹر صارف ان تصاویر کو پسند کر رہے ہیں تو کچھ انہیں دیکھ کر کنفیوژ بھی ہو گئے ہیں۔

مصنوعی انسانی ہاتھوں والی بلی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu