دوسالہ ننھا سپیرا سانپوں اور اژدھوں کے ساتھ ایسے کھیلتا ہے جیسے ربڑ کے کھلونے ہوں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 مارچ 2017 23:48

دوسالہ ننھا سپیرا سانپوں اور اژدھوں کے ساتھ ایسے کھیلتا ہے جیسے ربڑ کے کھلونے ہوں
سانپوں کو دیکھ کر اکثر بڑے بڑوں کی ریڑھ کی ہڈی میں سرسراہٹ ہونے لگتی ہے مگر ایک دو سالہ بچہ سانپوں سے ایسے کھیلتا ہے جیسے وہ ربڑ کے کھلونے ہوں۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے  دو سالہ جونسن ہیریسن کی  ماں بروک اور باپ ٹونی ہیریسن دونوں ہی سپیرے ہیں۔ ان کے گھر میں 300 پالتو سانپ ہیں۔

(جاری ہے)

جونسن جب سے پیدا ہوا ہے اپنے اردگرد سانپ دیکھ رہا ہے، جس کی وجہ سے اسے سانپوں سے ڈر نہیں لگتا۔ ٹونی اور بروک سانپ پکڑنے کا کاروبار ہی کرتے ہیں۔ جونس میں پیدائشی طور پر سانپ پکڑنے کی صلاحیتیں موجود ہیں۔ جونسن کے ماں باپ کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ صرف  بے ضرر سانپوں کو ہی ہاتھ لگائے۔جونسن ساپنوں کا اتنا شوقین ہے کہ انہیں دیکھتے ہیں عقاب کی طرح انہیں پکڑنے کے لیے بھاگتا ہے۔

دوسالہ ننھا سپیرا سانپوں اور اژدھوں کے ساتھ ایسے کھیلتا ہے جیسے ربڑ ..

Browse Latest Weird News in Urdu