چار سالہ بچی موٹر سائیکل چلاتی رہی جبکہ اس کا باپ پیچھے بیٹھا دیکھتا رہا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 15 مارچ 2017 23:52

چار سالہ بچی موٹر سائیکل چلاتی رہی جبکہ اس کا باپ  پیچھے بیٹھا دیکھتا رہا
چین میں سفر کرنے والے ایک شخص نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک چھوٹی سی بچی کو تیز رفتاری سے  موٹر سائیکل چلاتے جبکہ اس کے باپ کو پیچھے بیٹھے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


2 مارچ کو ریکارڈ  کی گئی  اس ویڈیو میں ہائیکو، صوبہ ہینان کی سڑکوں پر بچی کو موٹر سائیکل چلاتے اور باپ کو پیچھے بیٹھ کر بچی کو دیکھتے دکھایا گیاہے۔ویڈیو میں نہ ہی بچی،جس کی عمر 4 سال لکھی ہے، اور نہ ہی اس کے باپ نے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے۔
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پولیس اس واقعے سے باخبر ہے یا نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu