شارٹ کٹ کے دوران ٹرک منجمد جھیل میں گر گیا۔ فیس بک لائیو سٹریم ویڈیو نے حادثے کا منظر ریکارڈ کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 مارچ 2017 23:37

شارٹ کٹ کے دوران ٹرک منجمد جھیل میں گر گیا۔ فیس بک لائیو سٹریم ویڈیو نے حادثے کا منظر ریکارڈ کر لیا

شارٹ کٹ  ہمیشہ فائدہ نہیں پہنچاتے۔ٹرک ڈرائیو کرتے ہوئے  کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے وقت بچانے کے لیے مینیٹوبا کی ایک منجمد  جھیل پر سے شارٹ کٹ لگانے کا سوچا۔فیس بک لائیو ویڈیو کے مطابق  اس شارٹ کٹ کا اختتام ٹرک کے جھیل  میں ڈوبنے سے ہوا۔
کونا  کاکرین اپنے سفر کو فیس بک پر لائیو سٹریم کر رہی تھی۔اسی دوران اس کے پارٹنر نے شارٹ کٹ لگاتے ہوئے اپنے ٹرک کو منجمد ونیپگ جھیل کر سطح پر چلانا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)


ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ جوڑا ایک کریک کےپاس پہنچتا ہے۔ اسے دیکھ کرکاکرین کے ساتھ موجود شخص ٹرک کی رفتار ہلکی کرتا ہے مگر فوراً ہی برف ٹوٹتی ہے اور ٹرک پانی میں گر جاتا ہے، جس کے بعد یہ جوڑا تو جلدی سے ٹرک سے نکل آتا ہے مگر ٹرک ایک منٹ میں ہی جھیل میں ڈوب جاتا ہے۔
کاکرین کےمطابق حادثے کے کچھ دیر بعد لکڑی کا ایک باکس اور چند کپڑے سطح پر تیرتے دکھائی دئیے تھے مگر ٹرک ک اپنے سازوسامان کے ساتھ غائب ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu