عدالت نے نیوزی لینڈ کے دریا کو قانونی شخصیت کے طور پر تسلیم کر لیا۔دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 18 مارچ 2017 17:02

عدالت نے نیوزی لینڈ کے دریا کو قانونی شخصیت کے طور پر تسلیم کر لیا۔دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ

نیوزی لینڈ کی تاریخ کے  طویل ترین مقدمے میں عدالت نے دریائے وانگانوئی کو قانونی طور پر انسان تسلیم کر لیا ہے۔
ماؤری لوگوں کا ایک گروپ ،جسے وانگانوئی ایوی بھی کہا جاتا ہے، 1870 کی دہائی سے دریا کے ساتھ اپنے تعلق کی قانونی شناخت کے لیے لڑ رہا ہے۔
دریا کو قانونی  شخصیت قرار دینے کا بل بدھ کو پاس ہوا۔ اب دریا کے پاس خط و کتابت کا حق بھی ہے اور اس کی قانونی شخص کے طور پر حقوق و ذمہ داریاں بھی ہیں۔

(جاری ہے)

آج کے بعد عدالت میں دریا کی نمائندگی بھی کی جا  سکے گی۔
نیوزی لینڈ کے ایک وزیر نے نیوزی لینڈ ہیرالڈ کو بتایا کہ قدرتی ذرائع کو قانونی شخصیت قرار دئیے جانے پر کچھ لوگوں کو عجیب لگے گا لیکن یہ فیملی ٹرسٹ، کمپنی یا انکارپوریٹڈ سوسائٹی سے زیادہ عجیب نہیں۔
آج کے بعد نیوزی لینڈ کے تیسرے سب سے بڑے دریا کی نمائندگی دو افراد کریں گے۔ ان میں سے ایک  وانگوئی ایوی سے ہوگا جبکہ دوسرا نیوزی لینڈ کی حکومت کی طرف سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu