کارپارکنگ کے لیے جگہ کون ڈھونڈے۔ دلہن بس میں سفر کرکے اپنی شادی کی تقریب میں پہنچ گئی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 20 مارچ 2017 22:32

کارپارکنگ کے لیے جگہ کون ڈھونڈے۔ دلہن بس میں سفر کرکے اپنی شادی کی تقریب میں پہنچ گئی

پارکنگ کے لیےجگہ ڈھونڈنے کی پریشانی سے بچنے کے لیے ایک دلہن نے  اپنی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے   بس سے سفر کیا۔ساؤتھ افریقن دلہن یونی گورمن کے اس سفر میں اس کے ساتھ اس کی فیملی بھی تھی۔

(جاری ہے)


دسمبر کے ماہ میں 34سالہ  یونی اور اس کے 13 مہمانوں کا بس میں سفر بس کمپنی کو اتنا بھایا کہ انہوں نےا سے اپنی تشہیری  مہم کا حصہ بنا لیا۔
بس کے مسافر اس وقت حیران رہ گئے تھے جب شادی میں شرکت کے لیے جانے والا خاندان i4 بس میں سوار ہوا اور 10 منٹ بعد شادی کے مقام پر اتر گیا۔
خاندان کے تمام افراد نے کونسل ہاؤس چیمبر تک سفر کرکے قریباً 2 پاؤنڈز فی کس کرایہ ادا کیا۔ 

کارپارکنگ کے لیے جگہ کون ڈھونڈے۔ دلہن بس میں سفر کرکے اپنی شادی کی تقریب ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu