ماں نے اپنے بچے کو زندہ کیڑے کھلا دئیے۔ قابل نفرت ویڈیو وائرل ہوگئی

ماں نے اپنے بچے کو زندہ کیڑے کھلا دئیے۔ قابل نفرت ویڈیو وائرل ہوگئی

پیر مارچ 11:50 pm
ایک وائرل  ویڈیو کلپ میں ایک ماں  اپنی بچی کو زندہ کیڑے کھلا رہی ہے اور بچی بھی مزے لے کر کھا رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں پلیٹ سے سیاہ رنگ کے زندہ کیڑے اٹھا اٹھا کر بچی کے منہ میں ڈال رہی ہے۔ویڈیو دیکھ کر تو ایسے لگتا ہے کہ ماں بچی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے  کیڑے کھانا سکھا رہی ہے۔

(خبر جاری ہے)

ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ بچی

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

کو معلوم ہی نہیں وہ کیا کھا رہی ہے تاہم وہ کیڑے کھاتے ہوئے خوش دکھائی دے رہی ہے۔اس ویڈیو کلپ میں بچی کو 5 کیڑے کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اس کلپ کو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ نے اسے ثقافت قرار دےکر ماں کے عمل کو سراہا تو کچھ نے   اس عمل سے نفرت کا اظہار کیا ہے۔