شادی سے چند دنوں پہلے ہی دلہن کو انڈے سے ہیرا مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 21 مارچ 2017 23:46

شادی سے چند دنوں پہلے ہی دلہن کو انڈے سے ہیرا مل گیا
کارلایل، کامبریا، برطانیہ سے تعلق رکھنے  سیلی کی شادی مئی میں ہونے والی ہے۔ اپنی شادی سے پہلے اپنا وزن کم کرنے کے لیے سیلی باقاعدگی سے انڈے ابال کر کھا رہی ہے۔چند دن پہلے 39 سالہ سیلی تھامسن اس وقت حیران رہ گئی جب اس نے انڈا کھاتے ہیں اپنے منہ میں کنکر محسوس کی مگر جب اسے نکالا تو یہ کنکر نہیں ہیرا نکلا۔

(جاری ہے)


سیلی کا کہنا ہے کہ پہلے پہل تو مجھے سمجھ ہی نہیں آیا کہ یہ کہاں سے آیا، تاہم پھر اسے معلوم  ہوا  کہ یہ انڈے سے نکلا ہے۔


سیلی کا کہنا ہے کہ وہ توہمات پر یقین رکھتی ہے، اس سمجھ نہیں آ رہی کہ شادی سے کچھ دن پہلے انڈے سے ہیرا نکلنے کا کیا مطلب ہے۔سیلی ہیرےکو لے کر جیولر کے پاس لے گئی، جس نے اسے دیکھنے کے بعد کہا کہ یہ اصل ہیرا نہیں بلکہ  مکعب زرکونیم (Zirconia) یعنی  مصنوعی موتی ہے، جو زیورات  پر لگایا جاتا ہے۔   
مرغبانوں کا کہنا ہے کہ  مرغی نے ہیرا نگل لیا ہوگا جو انڈے کا حصہ بن گیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu