اربوں ڈالر کے مالک ،خدمت خلق کے جیمز بانڈ، نے اپنے 99 فیصد اثاثے عطیہ کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 21 مارچ 2017 23:46

اربوں ڈالر کے مالک ،خدمت خلق کے جیمز بانڈ، نے اپنے 99 فیصد اثاثے عطیہ کر دئیے

آئرش امریکن بزنس مین چارلس فرانسس فینی ، جسے صرف چک فینی کےنام سے بھی جانا جاتا ہے، نے 1984 میں فلاحی کاموں کا آغاز کیا۔ اس نے 1984 میں ڈیوٹی فری شاپس میں اپنے 38.75 فیصد کے شیئرز کو ایک تنظیم میں منتقل کر دیا ، جسے بعد میں Atlantic Philanthropies کا نام دیا گیا۔1984 سے اب تک چک فینی امریکا، آئرلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ویتنام اور برمودا میں تعلیم، صحت، سائنس اور انسانی حقوق کے لیے 8 ارب ڈالر عطیہ کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

ساری دولت و جائیداد عطیہ کرنے کے بعد چک فینی کی جائیداد اس وقت صرف 2 ملین ڈالر رہ گئی ہے۔
خدمت خلق کے ابتدائی سالوں میں چک فینی خفیہ طور پر لوگوں کی مدد کرتا تھا۔ وہ جن کی مدد کرتا تھا، انہیں بھی یہی کہتا تھا کہ کسی کو اس کا نام نہ بتایا جائے۔ خفیہ رہ کر کامیاب فلاحی کاموں کے باعث چک فینی کو خدمت خلق کا جیمز بانڈ بھی کہا جاتا ہے۔  چک فینی کے  فلاحی کام منظر عام پر آنے کے بعد اس پر کئی ڈاکیومنٹریز بھی بن چکی ہیں، جن میں سے ایک کا نام خفیہ ارب پتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu