چینی پارک نے ٹوائلٹ پیپر کی چوری روکنے کے لیے چہرہ شناخت کرنے کا سسٹم لگا دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 23 مارچ 2017 23:53

چینی پارک نے ٹوائلٹ پیپر کی چوری روکنے  کے لیے چہرہ شناخت کرنے کا سسٹم لگا دیا
چین کے ایک پارک نے ٹوائلٹ پیپر  کی چوری کو روکنے کے لیے چہرہ شناخت کرنے کا سسٹم متعارف کرایا ہے۔یہ نیا سسٹم بیجنگ کے ٹیمپل ہیون پارک کے باتھ رومز میں انسٹال کیا  گیا ہے۔اس سسٹم سے  صارفین تین سیکنڈ تک چہرہ شناخت کر کے 24  سے 27.5 انچ ڈبل پلائی ٹوائلٹ پیپر ملے گا۔
پارک نے    ٹوائلٹ پیپر مشین کو انسانی قد کی بلندی پر لگایا ہے۔ ایک صارف ایک بار پیپر لینے کے 9 منٹ بعد دوسرا پیپر لے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈائریا کے مریضوں کو اضافی پیپر دینے کے لیے پارک میں ایک خصوصی ملازم بھی موجود ہوگا۔.
ٹیمپل آف ہیون نے ٹوائلٹ پیپر کی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد   اس سسٹم کونافذ کیا ہے۔پارک میں آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی بار مشین خراب ہو جاتی ہے، جس کے بعد انہیں سٹاف سے پیپر لینا پڑتے ہیں۔ لوگوں نے چہرہ شناخت کرنے کے سسٹم یعنی کیمروں کی تنصیب پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu