40 سال پہلے پوسٹ کیا ہوا پوسٹ کارڈ منزل مقصود تک پہنچ ہی گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 مارچ 2017 22:47

40 سال پہلے پوسٹ کیا ہوا پوسٹ کارڈ منزل مقصود تک پہنچ ہی گیا

ایک شخص نے اپنے دروازے پر لگا ڈاک کا باکس کھولا تو 40 سال پہلے بھیجا گیا کارڈ دیکھ کر حیران رہ گیا۔سٹیورٹ گلاس نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ یہ پوسٹ کارڈ ایسی دو عورتوں نے بھیجا تھا، جسے وہ جانتا تک نہیں تھا۔دونوں عورتوں نے چھٹیوں کے دوران یہ کارڈ کیرن ٹیڈ نامی دوست کے پاس بھیجا تھا اور اس کی قیمت صرف ساڑھے چھ پنس تھی۔
سٹیورٹ نے جب کارڈ کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ اس پر 5 اگست 1976 کی تاریخ ہے۔

(جاری ہے)

67 سالہ سٹیورٹ سمجھا کہ  40 سال بعد ملنے والا یہ پوسٹ کارڈ اسے غلطی سے ملا ہے۔
مکل ٹرافورڈ،  چیشائر ، برطانیہ کے رہائشی سٹیورٹ کا کہنا ہےکہ وہ موجودہ مکان میں 4 سالوں سے رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کبھی کیرن ٹیڈ کا نام نہیں سنا تھا۔ لیکن جب سٹیورٹ نے گھر کی ملکیت کے کاغذات دیکھے تو پتا چلا کہ 1960 کی دہائی میں ٹیڈ نام کے خاندانی نام سے لوگ یہاں رہائش پذیر تھے۔
سٹیورٹ کو  ملنے والا یہ کارڈ پچھلے ایک ماہ سے اس کے خاندان، دوستوں اور ہمسایوں میں گفتگو کا موضوع بن گیا ہے۔

40 سال پہلے پوسٹ کیا ہوا پوسٹ کارڈ منزل مقصود تک پہنچ ہی گیا

Browse Latest Weird News in Urdu