مشی گن کی عورت کی تین ماہ میں دوبار لاٹری نکل آئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 مارچ 2017 23:57

مشی گن کی عورت کی تین ماہ میں دوبار لاٹری نکل آئی
مشی گن کی ایک خوش قسمت عورت نے تین ماہ میں دوبار لاٹری جیتی ہے۔عورت، جس نے گمنام رہنے کا فیصلہ کیا ہے، نے بتایا کہ تقریباً تین ماہ بعد مشی گن سٹیٹ لاٹری کی وی آئی پی بلیک آن لائن گیم میں 60 ہزار ڈالر جیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے جنوری میں اس عورت نے 20 لاکھ ڈالر جیتے تھے۔
عورت کا کہنا ہے کہ میں جیکسن کاؤنٹی کی سب سے خوش قسمت عورت ہوں۔
عورت کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پیسے بچا کر رکھے گی تاکہ ریٹائر ہونے کے بعد وہ سکون سے زندگی گزار سکے۔

Browse Latest Weird News in Urdu