مرنے والے لوگوں کی عجیب و غریب وصیتیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 مارچ 2017 23:57

مرنے والے لوگوں کی عجیب و غریب وصیتیں
ایک برطانوی قانونی کمپنی نے اپنے کلائنٹس  کی چند عجیب و غریب وصیتوں کے بارے میں بتایا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ  ایک عورت نے وصیت کی جب وہ مرجائے تو اسے اس کے پارٹنر کے پیس میکر کے ساتھ دفن کیا جائے۔
ایک دوسرے کلائنٹ نے وصیت کی کہ اسے اس کی بلی کی راکھ کے ساتھ دفن کیا جائے۔ کمپنی نے بتایا کہ ایک عورت نے اپنی رشتے دار کے مرنے کے بعد اس کا دل دیکھنے کی کی خواہش ظاہر کی تاکہ اس کے مرنے کی تصدیق ہو سکے۔

(جاری ہے)


قانونی کمپنی کے وکیل مائیکل سمولٹ نے بتایا کہ ایک  کلائنٹ نے خواہش ظاہر کی کہ مرنے کے بعد اس کو راکٹ  باندھ  کر راکٹ کو آسمان کی طرف کر کے فائر کر دیا جائے۔ایک کلائنٹ کا کہنا تھا کہ مرنے کے بعد اس کی راکھ مشہور ساحلوں پر بکھیر دی  جائے۔
ایک عورت نے خواہش ظاہر کی کہ مرنے کے بعد اس کی لاش لیکوئیڈ نائیٹروجن میں منجمد کر کے ساؤنڈ ویوز سے  لاکھوں ٹکڑوں میں توڑ دی جائے۔
وکیل نے ایک واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار لاش کی راکھ کو دفنانے کی جگہ کے تعین پر جھگڑا ہوا تو ایک پارٹی نے راکھ کو فلش میں بہا دیا۔
برطانیہ میں حالیہ سالوں میں تدفین کے اخراجات میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت برطانیہ میں تدفین کے اوسط اخراجات 3,897 پاؤنڈ(تقریباً 5 لاکھ 10 ہزار روپے) ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu