حقیقی زندگی کی روپانزل کے بال 7 فٹ سے بھی لمبے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 25 مارچ 2017 19:33

حقیقی زندگی کی روپانزل کے بال 7 فٹ سے بھی لمبے ہیں

اپنے سروں پر چھوٹے اور تھوڑے بال دیکھ کر بظاہر ایسا لگتا ہے کہ لمبے اور گھنے بال تو صرف کہانیوں میں شہزادیوں کے ہی ہوتے ہیں  لیکن لیٹویا سے تعلق رکھنے والی انسٹا گرام سٹار  عالیہ ناسی روواکے بال دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ حقیقی زندگی میں بھی شہزادیوں کی طرح لمبے  بال ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


عالیہ نے اپنے بال 7 سال کی عمر میں  کاٹنا بند کر دئیے تھے۔ اب 20 سال بعد اُس کے بال 90 انچ  لمبے ہو گئے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر اس کے بالوں کے سرے  دو موہے نہیں ہے۔
عالیہ لیٹویا کے شہر ریگا میں رہتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے بالوں کا وزن اس کی بلی کے وزن کے برابر  یعنی 4.5 پاؤنڈ تک ہے۔عالیہ اپنے بالوں کو ہفتے میں ایک دن دھوتی ہے۔ بالوں کو دھونے میں اسے پورا دن لگ جاتا ہے۔

حقیقی زندگی کی روپانزل کے بال 7 فٹ سے بھی لمبے ہیں

Browse Latest Weird News in Urdu