25 سالوں میں 32 بار ڈرائیونگ ٹسٹ میں ناکام ہونے والے کو لائسنس مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 28 مارچ 2017 22:18

25 سالوں میں 32 بار ڈرائیونگ ٹسٹ میں ناکام ہونے والے کو لائسنس مل گیا

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا ڈرائیونگ ٹسٹ مشکل تھا تو اس خبر کو پڑھیں۔42 سالہ کرسچن وائٹلی میسن کو ڈرائیونگ لائسنس ملنے میں 25 سال لگے۔  وہ 32 بار ڈرائیونگ ٹسٹ میں ناکام ہو کر 33 ویں بار کامیاب ہوا۔
رپورٹس کے مطابق اس نے ان 25 سالوں میں 14 انسٹرکٹروں سے   85  لیکچر لیے۔ ڈرائیونگ سیکھنے میں اس کے 10 ہزار پاؤنڈ بھی خرچ ہوئے۔

(جاری ہے)

25سالوں بعد اسے لائسنس ملا تو  اس نے  بتایا کہ اسے ابھی تک یقین ہی نہیں آیا، وہ ابھی تک شاک میں ہے۔

اس نے بتایا کہ اس نے  پہلے انسٹرکٹر سے 56 لیکچر لیے جس کے بعد اسے مشورہ دیا گیا کہ وہ کوشش ترک کر دے۔
2003 تک میسن نے 32 بار ڈرائیونگ ٹسٹ دئیے آخر کار کام کے دباؤاور زیادہ سفر کی وجہ سے اُن نے ایک بار پھر  کوشش کرنے کا سوچا۔ حیرت انگیز طور رپر وہ اس بار کامیاب بھی ہو گیا۔اس کا کہنا ہے کہ ٹسٹ پاس کر کے اسے ایسا لگ رہا ہے جیسے اس نے سب کچھ پا لیا ہو۔

Browse Latest Weird News in Urdu