طلاق کا جشن منانے کے لیے عورت نے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا شادی کا جوڑا جلا دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 28 مارچ 2017 22:48

طلاق کا جشن منانے کے لیے عورت نے ڈیڑھ لاکھ روپے  مالیت کا شادی کا جوڑا جلا دیا
بینٹن، الینوائے سے تعلق رکھنے والی کیٹلین مکی نے طلاق کا جشن مناتے ہوئے اپنا 1500 ڈالر مالیت کا شادی کا جوڑا جلا دیا۔25 سالہ عورت کا کہنا ہے کہ ساڑھے چار سالہ شادی کے مشکل دور کے بعد شادی کا جوڑا جلا کر فوٹو شوٹ کراتے ہوئے اسے خاصی خوشی ہو رہی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ایسا کر کے اسے آزادی کا احساس ہو رہا ہے ۔ کیٹلن نے طلاق کے بعد اسی فوٹو گرافر سے رابطہ کیا جس نے اس کی شادی کی تصاویر بنائی تھی۔

اسی فوٹو گرافر نے طلاق کے جشن کی تصاویر بھی بنائیں۔

(جاری ہے)

کیٹلین نےطلاق کا جشن منانے کے لیے تھوڑی تحقیق کی تھی مگر جوڑا جلانے کا سارا آئیڈیا اسی کا تھا۔ کیٹلن کا کہنا ہے کہ یہ میرا شادی سے بغاوت اور آزادی کا اعلان تھا۔ کیٹلین 16 سال کی عمر میں اپنے شوہر سے ملی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ طلاق کے جشن کے فوٹو شوٹ میں اس کے شوہر نے بھی اسے سپورٹ کیا تھا۔اس کے شوہر نے  مذاق میں کہا تھا کہ وہ بھی تصویریں بنوانا چاہتا ہے مگر کیٹلین کا کہنا ہے کہ وہ اسے مکا مار دیتی یا کچھ اور کر دیتی، کیونکہ وہ اسے صرف اپنا جشن بنانا چاہتی تھی۔اس کا کہنا ہے کہ وہ اس فوٹو شوٹ کی تصاویر اپنے گھر پر لگائے گی تاکہ اسے آزادی کی یاد دلاتی رہیں۔

طلاق کا جشن منانے کے لیے عورت نے ڈیڑھ لاکھ روپے  مالیت کا شادی کا جوڑا ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu