انڈونیشیا میں دیہاتی کو 7 میٹر لمبا اژدھا سالم نگل گیا

پالم آئل اکٹھا کرنے کیلئے دو روز قبل گھر سے نکلنے والے نوجوان کی لاش اژدھے کے پیٹ سے برآمد

بدھ 29 مارچ 2017 19:29

انڈونیشیا میں دیہاتی کو 7 میٹر لمبا اژدھا سالم نگل گیا
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء)انڈونیشیا کے صوبے سولے واسی میں ایک دیہاتی کو 7میٹر لمبا اژدھا سالم نگل گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اندونیشیا کے صوبے سولے واسی میں پالم آئل اکٹھا کرنے کے لئے دو روز قبل گھر سے نکلنے والے 25 سالہ اکبر سالوبیرو کی لاش 7 میٹر لمبے اژدھے کے پیٹ سے نکلی۔

(جاری ہے)

دیہاتیوں نے پالم کے باغ میں اس اژدھے کو پکڑا اور اس کے پیٹ کے پھولے ہوئے ہونے پر انہیں شبہ ہوا۔جب اژدھے کو مار کر اس کا پیٹ چاک کیا گیا تو اس میں سے سالوبیرو کی لاش برآمد ہوئی۔ایک دیہاتی نے اس منظر کو اپنے سیل فون سے ریکارڈ کیا

Browse Latest Weird News in Urdu