برطانیہ کا سب سے بڑا خاندان۔19 بچوں کی ماں کے ہاں 20 ویں بچے کی پیدائش متوقع

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 30 مارچ 2017 23:52

برطانیہ کا سب سے بڑا خاندان۔19 بچوں کی ماں کے ہاں 20 ویں بچے کی پیدائش متوقع

برطانیہ کی سب سے بڑی فیملی نے اعلان کیا ہے کہ اُنکے ہاں 20 بچے کی پیدائش بھی متوقع ہے۔42سالہ سو راڈفورڈ اور اس کے 46 سالہ شوہر نوئل نے  فیس بک پر اپنے فالوور کو بتایا کہ ستمبر میں اُن کے ہاں 20 ویں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔آنے والے بچے کو 10 بھائی اور 9 بہنیں ملیں گی۔
یہ فیملی لنکا شائر کے سابقہ کیئر ہوم  میں رہتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مسٹر اور مسز راڈفورڈ  نے سب بچوں کی پرورش  حکومت سے کوئی فوائد  حاصل کیے بغیر کی ہے۔

مسٹر اینڈ مسز  ایک بیکری چلاتے ہیں۔

(جاری ہے)


مسز راڈفورڈ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 14 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔اخبار کے مطابق فیملی بچوں کی پرورش پر سال میں 30 ہزار پاؤنڈ خرچ کرتی ہے۔ اس میں بچوں کی سالگرہ پر 100 پاؤنڈ اور کرسمس پر 100 سے 250 پاؤنڈ  پر ملنے والا  جیب خرچ  بھی شامل ہے ۔
دنیا کی سب سے بڑی فیملی  میزورم، بھارت میں رہتی ہے، جہاں زیونا چنا نام کے ایک شخص کے 39 بیویوں سے 94 بچے ہیں۔
زیونا کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت شخص ہے۔ وہ 100 کمروں کے چار منزلہ گھر میں رہتا ہے۔ اس گھر میں وہ 94 بچوں، 14 بہووں اور 33 پوتوں پوتیوں کے ساتھ رہتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu