ریچھ کے منہ میں لیپ ٹاپ دیکھ کر شہری حیران۔ ویڈیو بنالی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 31 مارچ 2017 23:53

ریچھ کے منہ میں لیپ ٹاپ  دیکھ کر شہری حیران۔ ویڈیو بنالی

مونٹانا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے  سڑک کے کنارے سے لیپ ٹاپ  اٹھائے  ریچھ کو دیکھا تو حیران رہ گیا۔ اس نے فوراً ہی  اس منظر کو موبائل سے فلما لیا۔
مائیک پورٹر نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں  وائٹ فش کے علاقے میں سڑک کے کنارے ایک ریچھ کو منہ میں لیپ ٹاپ دبائے دکھایا گیا ہے۔
مائیک کا کہنا ہے کہ وہ اس لمحے کو کبھی نہیں بھول سکتا۔

(جاری ہے)

مائیک کی پوسٹ پر کمنٹ کرنے والے کچھ صارفین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ  ریچھ کے منہ میں لیپ ٹاپ کی طرح کی کوئی لکڑی ہوسکتی ہے۔ اس پر مائیک نے جواب دیا کہ اسے اس چیز کے لیپ ٹاپ ہونے پر یقین ہے۔مائیک نے کہا کہ اس نے ویڈیو کو  ایڈٹ کرتے ہوئے 100 فیصد زوم کر کے دیکھا ہے، اسے  یقین ہے کہ یہ لیپ ٹاپ ہی ہے، کیونکہ اسے اس پر لوگو بھی نظر آیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu