حیرت انگیز گاڑی جو ایندھن کو جلا تی نہیں بلکہ اسے پانی میں بدل دیتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 4 اپریل 2017 23:24

حیرت انگیز گاڑی جو ایندھن کو جلا تی نہیں بلکہ اسے پانی میں بدل دیتی ہے
جنرل موٹرز اور امریکی فوج  مل کر ایک ایسی گاڑی بنا رہے ہیں جو ایندھن کو جلانے کی بجائے اسے پانی میں تبدیل کر دے گی۔ اسے شیورلیٹ زیڈ ایچ 2 کا نام دیا گیا ہے۔یہ ہائیڈروجن فیول سیل پر چلتی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ یہ ایندھن کو جلااتی نہیں ہے۔ہائیڈروجن فیول سیل ہائیڈوجن گیس استعمال کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیول سیل ہوا سے آکسیجن لیتا ہے۔ ان دونوں چیزوں سے توانائی حاصل ہوتی ہے۔ یہ توانائی بجلی بناتی ہے، جو گاڑی چلانے کے کام آتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے گاڑی سے دھواں نہیں بلکہ صرف پانی خارج ہوتا ہے۔اس گاڑی کی مدد سے فوجی اپنا پانی خود بنا سکتے ہیں۔ اگر گاڑی کا پائپ صاف ہو تو پانی کا ذائقہ بالکل تازہ پانی کی طرح ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu