فیملی نے ذرا انوکھے انداز میں کورئیر کمپنی کے ڈیلیوری بوائے کو ہی بے وقوف بنا دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 4 اپریل 2017 23:24

فیملی نے ذرا انوکھے انداز میں کورئیر  کمپنی کے ڈیلیوری بوائے کو ہی بے وقوف بنا دیا

پچھلے دنوں یکم اپریل کو ایک فیملی نے   کورئیر کمپنی کے ڈیلیوری بوائے کو ہی اپنے مذاق کا نشانہ بنا ڈالا۔ لیوسبرگ، پنسلوینا سےتعلق رکھنے والے بلی اور جیکی کیلی نے ایک خط پر مہر لگائی اور اسے  دروازے پر موجود ڈاک کی سلاٹ میں ڈال دیا تاکہ ڈیلیوری بوائے خط کو اٹھا کر  لے جائے۔

(جاری ہے)

جب ڈیلیوری بوائے نے آکر خط کھینچا تو اسے کھینچتا ہی چلا گیا۔ کافی دیر کھینچنے کے بعد خط کا دوسرا حصہ سامنے آیا، جس پر ”اپریل فول“ لکھا ہوا تھا۔
بلی اور جیکی اس دوران پارکنگ میں موجود اپنی کار میں بیٹھے یہ تماشا دیکھتے رہے۔

فیملی نے ذرا انوکھے انداز میں کورئیر  کمپنی کے ڈیلیوری بوائے کو ہی بے ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu