بھارت میں محکمہ جنگلا ت کے افسران کو بندروں کے ساتھ رہنے والی موگلی گرل مل گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 6 اپریل 2017 23:55

بھارت میں محکمہ جنگلا ت کے افسران کو بندروں کے ساتھ رہنے والی موگلی گرل مل گئی

بھارت  کے جنگلات میں بندروں کے ساتھ رہنے والی 8 سالہ لڑکی کو موگلی گرل کا نام دیا گیا ہے۔ یہ لڑکی بندروں کے ساتھ رہتی تھی، انہی کی طرح کھاتی تھی  اور اب بھی  چاروں ہاتھ پاؤں کے بل  چلتی ہے۔یہ لڑکی ،جو بول نہیں سکتی، شمالی بھارت میں بہرایچ کے جنگلوں سے ملی ہے۔
اس لڑکی کو رڈیارڈ کپلنگ  کی کہانی کے کردار سے مشابہت کی وجہ سے موگلی گرل کا نام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ یہ لڑکی بندروں کے ساتھ بہت آرام سے رہ رہی تھی۔ حکام اس کے شناخت کا پتا چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ لڑکی سب انسپکٹر سریش یادیو کو دو ماہ پہلے  روٹین پیٹرولنگ کے دوران ملی تھی۔اسے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں اسے پاؤں پر چلنے کی تربیت  دی جا رہی ہے لیکن پھر بھی وہ چاروں ہاتھ اور پاؤں کے بل ہی چلتی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ لڑکی ابھی بھی لوگوں سے خوفزدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu