خود کشی کیسے کی جائے؟ 24 سالہ لڑکے نے فیس بک لائیو سٹریم میں طریقہ بتاتے ہوئے خود کشی کر لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 6 اپریل 2017 23:56

خود کشی کیسے کی جائے؟ 24 سالہ لڑکے نے فیس بک لائیو سٹریم میں طریقہ بتاتے ہوئے خود کشی کر لی
بنگلورو، بھارت سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ طالب علم  ارجن بردواج نے فیس بک لائیو سٹریم پر خودکشی کا ٹٹوریل دیتے ہوئے خود کشی کر لی۔
ارجن ممبئی کے تاج لینڈز اینڈ ہوٹل(باندرا) میں ٹھہرا ہوا تھا۔ اس نے خود کشی سے پہلے فیس بک پر لائیو سٹریمنگ کی اور بتانے لگا کہ خودکشی کیسے کی جائے؟ خودکشی کےمختلف مراحل بتانے کے بعد اس نے ہوٹل کی 19 ویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔


لائیو سٹریمنگ کے دوران ارجن نے کئی چیزوں کے بارے میں باتیں  کیں۔

(جاری ہے)

اس نے لوگوں کو بتایا کہ خودکشی سے پہلے ایسے کونسےکام ہیں، جو خودکشی کرنے والے کو لازمی کرنے چاہیے۔ اس کے خودکشی کرتے ہی اس کی 1 منٹ 43 سیکنڈ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔لائیو سٹریمنگ پر خود کشی دیکھ کر کسی نے پولیس کو فون کر دیا تھا۔ پولیس آ کر ارجن کو ہسپتال لے گئی، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس کو اس کی جیب سے ایک پرچی ملی ہے،جس سے پتا چلتا ہے کہ ارجن نشے کا عادی تھا اور اسی  کے نقصانات کی وجہ سے اس نے خودکشی کا فیصلہ کیا۔رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں خودکشی کرتے ہوئے ارجن نشے میں بھی لگ رہا تھا۔
فیس بک نے ویڈیو کو بلاک کر دیا ہے اور پولیس نے بھی صارفین سے یہ ویڈیو شیئر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu