21 سالہ سعودی لڑکے کے معدے سے 11 سالوں بعد لائٹ بلب نکال لیا گیا

جمعہ 7 اپریل 2017 12:55

21 سالہ سعودی لڑکے کے معدے سے 11 سالوں بعد لائٹ بلب نکال لیا گیا
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7اپریل2017ء):۔ سعودی عرب میں 21 سالہ لڑکے کے معدے سے ایک گھنٹے سے زائد کے دورانیہ کے آپریشن کے بعد ایک روشنی کا بلب نکال لیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس لڑکے نے گیا رہ سال قبل،جب وہ10 سال کا تھا، ایک لائٹ بلب نگل لیا تھا ۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل اسے متلی  اور تیز بخار کے باعث مشرقی الاحسا کے علاقے میں واقع اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد اس کے معدے میں ایک عجیب وغریب شے دیکھی ۔بعدازاں اس کاآپریشن کیا گیا، جو کہ ایک گھنٹے سے زائد کے دورانیے پر مشتمل تھا۔ آپریشن کر کے اس کے معدے سے وہ بلب کامیابی سے نکال لیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق مریض اب تیزی سے صحت مند ہو رہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu