علیحدگی کا غصہ ابھی بھی کم نہ ہوا۔ ایک شخص تین سالوں سے سابقہ محبوبہ کو ہر روز ایک ہی ٹیکسٹ میسج بھیج رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 7 اپریل 2017 23:49

علیحدگی کا غصہ ابھی بھی کم نہ ہوا۔ ایک شخص تین سالوں سے سابقہ محبوبہ کو  ہر روز ایک ہی ٹیکسٹ میسج بھیج رہا ہے

محبت میں علیحدگی کوئی نئی بات نہیں۔ کوئی علیحدگی کے بعد  غمگین گانے سنتا ہے تو کوئی اپنے طریقے سے دل کی بھڑاس نکالتا ہے۔
ایک شخص کو اپنی محبت سے بچھڑے تین سال ہو گئے ہیں مگر اس کا غصہ ابھی تک کم نہیں ہوا۔ بریک اپ کے بعد  وہ تین سالوں سے ہر روز سابقہ محبوبہ کو ایک ہی ٹیکسٹ میسج بھیج رہا ہے۔
پکاسو نام کے اس شخص نے ٹوئٹر پر  ٹیکسٹ میسج کی تصاویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

اس نے بتایا ہے کہ وہ تین سالوں سے  سابقہ محبوبہ کو ہر روز یہ ٹیکسٹ بھیجتا ہے۔ٹیکسٹ میسج میں صرف ایک فقرہ کئی بار دوہرایاگیا ہوتا ہے کہ ”مجھے تم سے نفرت ہے“۔ پکاسو صاحب   اس ٹیکسٹ میسج کو بھیجنے کےلیے اتنے زیادہ سنجیدہ ہیں کہ انہوں  یاد دہانی کے لیے الارم لگائے ہوئے ہیں۔اگر پکاسو  صاحب کی محبوبہ انہیں ٹیکسٹ بھیجنے سے منع کرے تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ میں نہیں چاہتا تم یہ بات بھول جاؤ۔

علیحدگی کا غصہ ابھی بھی کم نہ ہوا۔ ایک شخص تین سالوں سے سابقہ محبوبہ ..

Browse Latest Weird News in Urdu