چوہے نے حقیقت میں پولیس آفیسر کی دوڑ لگوا دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 7 اپریل 2017 23:49

چوہے نے حقیقت میں  پولیس آفیسر کی دوڑ لگوا دی
ایک سیکورٹی کیمرہ  کی بنائی ہوئی فوٹیج میں فلوریڈا کے ایک پولیس اسٹیشن میں پولیس آفیسر کو چوہے سے ڈر کر دوڑتے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پولیس آفیسر گیلری میں آرام سے چلتا ہوا آ رہا ہوتا ہے  کہ اچانک  اس کی نظر  چوہے پر پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

چوہے کو دیکھتے ہیں وہ شخص بظاہر  خوف سے سائیڈ پر ہوکر دوڑ لگا دیتا ہے تاہم کچھ دیر بعد وہ اپنے  ریڈیو کے ساتھ پھر کیمرے میں نظر آتا ہے۔ لگتا    ہے کہ اپنے ریڈیو سے متعلقہ افراد کو فون کرنے کےلیے بھاگا تھا۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو سینٹ پیٹرز برگ پولیس ڈیپارٹمنٹ  اسٹیشن کی ہے۔ چوہے کے مستقبل کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu