نام کیوں بدلا؟ شوہر نے بیوی سے انتقام لینے کے لیے اس کی کار میں بجری بھر دی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 11 اپریل 2017 23:37

نام کیوں بدلا؟ شوہر نے بیوی سے انتقام لینے کے لیے اس  کی کار میں بجری بھر دی
ایک روسی شخص، جس کی بیوی نے سپرمارکیٹ کی پروموشن کےسلسلے میں اپنا آخری نام بدل لیا ہے، نے بیوی سے انتقام لینے کا انوکھا طریقہ  ڈھونڈا۔ اس نے بیوی کی کار کو بجری سے بھر دیا۔
اس شخص نے اس موقع پر ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سینٹ پیٹرزبرگ کے گروسری سٹور کے باہر کھڑی گاڑی  کو ٹرک بجری سے بھر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں وہ شخص بتاتا ہے کہ یہ کار اس کی بیوی کی ہے۔

اس کی بیوی نے سپر مارکیٹ کی پروموشن کے لیے اپنا آخری نام بدل لیا تھا۔ سپر مارکیٹ اُن  لوگوں کو 1200 ڈالر ماہانہ دے رہی ہے جو اپنا آخری نام سپرمارکیٹ کےنام کے مطابق رکھیں گے۔
اس شخص کا کہنا ہے کہ اس کے اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں، تازہ ترین نام بدلنے کے واقعے نے اسے گاڑی میں بجری بھرنے پر مجبور کیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu