یوٹیوب سے ڈرائیونگ سیکھنے کے بعد 8 سالہ بچہ گاڑی پر 4 سالہ بہن کو میکڈونلڈ لے گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 15 اپریل 2017 23:52

یوٹیوب سے ڈرائیونگ سیکھنے کے بعد 8 سالہ بچہ گاڑی پر  4 سالہ بہن کو میکڈونلڈ لے گیا
ایک 8 سالہ بچے نے  گاڑی ڈرائیو کر کے شہریوں، پولیس والوں اور میکڈونلڈ کے عملے کو پریشان کر دیا۔اوہائیو سے تعلق رکھنے والے 8 سالہ بچے نے چیز برگر کھانے کے لیے  اپنے والدین کے سونے کا انتظار کیا، اس کے بعد اس نے گاڑی کی چابیاں اٹھائی اور  مسافر سیٹ پر اپنی چار سالہ بہن کو بیٹھا کر گھر سے ڈیڑھ میل دور بخیرو عافیت میکڈونلڈ پہنچ گیا۔ ایسٹ فلسطین، اوہائیو کے پولیس آفیسر جیکب کوئیہلر نے ایک اخبار کو بتایا  کہ بچے نے یوٹیوب کی مدد سے ڈرائیونگ سیکھی تھی، جب اُس کے والدین سو گئے تو وہ اپنی بہن کے ساتھ  گاڑی چلا کر میکڈونلڈ پہنچ گیا۔


عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ  بچے نے بہت محتاط انداز میں ڈرائیونگ کی تھی۔ وہ سرخ اشاروں پر رکا بھی تھا اور اس نے بہت اچھے سے کچھ موڑ بھی مڑے۔

(جاری ہے)

حیرت انگیز طور پر گاڑی سمیت  کسی کو نقصان بھی نہیں پہنچایا۔
میکڈونلڈ کے ڈرائیو تھرو کے عملے نے جب ڈرائیونگ سیٹ پر بچے کو بیٹھے دیکھا تو سمجھے کہ کوئی اُن کے ساتھ مذاق کر رہا ہے اور والدین پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہونگے۔اس سے پہلے عینی شاہدوں نے پولیس کو بھی خبردار کر دیا تھا۔ میکڈونلڈ میں بچوں کے ایک جاننے والے انہیں دیکھا تو اُن کے دادا کو فون کر دیا۔
اس واقعے کا اچھا پہلو یہ رہا کہ بچوں نے دادا کے آنے سے پہلے مزے لے لے کر چیز برگر کھایا۔ پولیس نے بچوں یا والدین کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu