امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پہلی بارخلا میں بھی احتجاج ،ْویڈیو منظر عام پر آگئی

اتوار 16 اپریل 2017 15:00

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پہلی بارخلا میں بھی احتجاج ،ْویڈیو منظر عام پر آگئی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پہلی بارخلا میں بھی احتجاج کیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے پہلے صدر بن گئے ہیں، جن کے خلاف زمین کے علاوہ بھی کسی دوسری جگہ احتجاج کیا گیا ہے۔آٹونومس اسپیس ایجنسی نیٹ ورک (اسان) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خلا میں بھیجی گئی احتجاجی تختی کی تصویر اور ویڈیو جاری کی۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں کمپنی کے ماہرین کو ریاست ایریزونا سے احتجاجی تختی خلا میں بھیجتے ہوئے دیکھا گیا۔ادارے کے مطابق یہ احتجاج رواں ماہ 22 اپریل کو سماج میں سائنس کے کردار سے متعلق ہونے والے مارچ سے اظہار یکجہتی کے طور پر کیا گیا۔واضح رہے کہ صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خواتین کے حوالے سے نامناسب گفتگو بھی منظر عام پر آئی تھی تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’ازراہ مذاق کی جانے والی گفتگو‘ قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کے دوران امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے باہر دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu