پلاسٹک بوتلوں کی چھٹی ۔اب پانی کو کھایا بھی جا سکے گا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 19 اپریل 2017 23:48

پلاسٹک بوتلوں کی چھٹی ۔اب پانی کو کھایا بھی  جا سکے گا
لندن کے ایک سٹارٹ اپ نے پلاسٹک کی آلودگی کا حل نکالنے کے لیے کھانے  والا پانی ایجاد کیا ہے۔ اصل میں سائنسدانوں نے  پانی کو کھانے کے قابل  کیپسول میں بند کر دیاہے۔اوہو(Ooho) نام کا یہ کیپسول سمندری بوٹیوں سے بنا ہے۔ اوہو کی کامیابی کی صورت میں  پلاسٹک کی بوتلوں کی ضرورت نہیں رہے گی۔اس کیپسول کو سکپنگ راکس لیب نے بنایا ہے۔اوہو کو براؤن الجی سے بنایا گیا ہے، جو حل پذیر ہے اور اسے کھایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کیسپول کو کھانے کے لیے اس کا چھلکا اتارنا پڑتا ہے۔اس کے بعد اسے منہ میں رکھا کر کھایا یعنی پیا جا سکتا ہے۔اس کی کیسنگ کسی بھی رنگ یا ذائقے کی بنائی جا سکتی ہے۔اس لیے آپ چاہیں تو اس کی کیسنگ کو کھا سکتے ہیں یا پھر پھینک سکتے ہیں، پھینکنے کی صورت میں بھی یہ تحلیل ہو جائے گی۔ اوہو کو فی الحال کھیلوں کی تقریبات میں ٹسٹ کیا جا رہا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس پراڈکٹ کو جلد ہی مارکیٹ میں متعارف کرا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu