بے اولاد گھوڑی نے گائے کے لاوارث بچھڑے کو گود لے لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 22 اپریل 2017 19:48

بے اولاد گھوڑی نے گائے کے لاوارث  بچھڑے کو گود لے لیا

ایک آسٹریلیوی خاندان کا کہنا ہے کہ  اُن کی 16 سالہ گھوڑی، جسے اپنے بچھیرے کو پالنے کا موقع نہیں ملا، نے  گائے کے ایک لاوارث بچھڑے کو گود لے لیا ہے۔گائے کے اس بچھڑے کی  عمر ایک  ہفتے سے بھی کم ہے۔
آسٹریلیا میں کوئنز لینڈ، تھرگومنڈا کے نزدیک رہنے  انتھونی اور گرڈا گلاسن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے طویلے میں گھوڑوں کو چیک کر رہے تھے، جہاں انہیں اپنی گھوڑی ”مون شائن“ کے ساتھ ایک گائے کا بچھڑا نظر آیا۔

(جاری ہے)

انتھونی اور اس کی بیوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے طویلے سے چند دن پہلےہی کچھ جانور الگ کیے تھے، یہ بچھڑا انہیں میں سے کسی کا  ہو گا،  جو اب لاوارث ہو گیا تھا۔انتھونی کی بیوی اس بچھڑے کی ماں کے بارے میں کچھ سوچ رہی تھی کہ اسی اثنا میں گھوڑی نے بچے کو سونگھا اور اپنے قریب آنے دیا۔
انتھونی کا کہنا ہے کہ مون شائن نے سالوں پہلے ایک بچے کو جنم دیا تھا، جو بچ نہیں سکاتھا۔
اس وقت مون شائن گائے کے بچھڑے کا پوری طرح خیال رکھ ہی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu