25 سالوں سے درخت کی چھال اور پتے کھانے والا پاکستانی آج تک بیمار نہیں ہوا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 23 اپریل 2017 16:39

25 سالوں سے درخت کی چھال اور پتے کھانے والا پاکستانی آج تک بیمار نہیں ہوا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ محمود بٹ کو درخت کی چھال اور پتے  کھاتے ہوئے 25 سال ہو چکے ہیں اور اس عرصے میں وہ ایک بار بھی بیمار نہیں ہوئے۔
25 سال پہلے غربت اور بے روزگاری سے  تنگ آ کر محمود بٹ نے بھیک مانگنے کی بجائے درختوں کے پتے کھا کر گزارہ کرنے کافیصلہ کیا۔ کچھ عرصے بعد اگرچہ  اُن کے حالات کافی بہتر ہوگئے مگر انہیں پتے کھانے کی عادت بھی لگ گئی۔

(جاری ہے)


محمود بٹ گدھا گاڑی چلاتے ہیں اور روز کے تقریباً 600 روپے روز کماتے ہیں۔ 25 سالوں سے وہ کبھی بیمار نہیں ہوئے۔ محمود بٹ کو برگد، ٹاہلی اور سکھ چین کے تازہ پتے کھانا پسند ہے۔
محمود بٹ کے ہمسائے غلام محمد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہمسائے کے پتے اور لکڑیاں اور پھر بیمار نہ ہونے پر کافی حیران ہیں۔
پتے کھانے اور بیمار نہ ہونے کی وجہ سے محمود بٹ اپنے علاقے میں کافی مشہور ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu