برطانیہ کا سب سے بڑا کتا 7 فٹ کا ہے اور اس کا وزن ہاتھی کے بچے جتنا ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 23 اپریل 2017 23:46

برطانیہ کا سب سے بڑا کتا 7 فٹ کا ہے اور اس کا وزن ہاتھی کے بچے جتنا ہے

سات فٹ لمبے کتے” بالتھازار“  کا وزن ہاتھی کے بچے جتنا ہے۔ بالتھازار کو جب حال ہی میں جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تو پتا چلا کہ 3 فٹ 3 انچ اونچا یہ کتا برطانیہ کا سب سے بڑا کتا ہے۔ 95 کلو گرام وزنی یہ کتا  مہینے میں 30 کلو خوراک کھاتا ہے۔ بالتھازار اپنے مالک، مالکن اور اُن کے تین بچوں کے ساتھ گیڈلنگ، نوٹنگم کے ایک گھر میں رہتا ہے۔

بالتھازار اپنے مالک کے ساتھ اس بار جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس گیا تو وہ سب اس کا وزن دیکھ کر حیران رہ گئے۔ 15 سٹون 6 پاؤنڈ وزنی بالتھازار کا وزن دنیا کے سب سے اونچے کتے  سے  بھی3 سٹون یعنی 19 کلو گرام زیادہ ہے۔

(جاری ہے)


گینیز ورلڈ ریکارڈ  جانوروں کی بھلائی کے لیے سب سے زیادہ وزنی کتے کا ریکارڈ نہیں رکھتی۔اسی کی وجہ شاید یہ ہو کہ لوگ کتوں کو جان بوجھ کر بھاری کرنے کے لیے انہیں مضر صحت خوراک نہ کھلانا شروع کر دیں۔

تاہم  گینیز ورلڈ ریکارڈ اونچے کتوں کا ریکارڈ رکھتی ہے۔
پچھلے گرما میں تین سالہ کتے،جس کا نام میجر تھا،  نے دنیا کے اونچے ترین کتے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ میجر  اپنے مالک برائن اور مالکن جولی ولیم کے ساتھ سوانسی، ساؤتھ ویلز میں رہتا  ہے۔ جب وہ ٹانگوں پر کھڑا ہوتا ہے تو اس کا قد 8 فٹ اونچا ہوتا ہے تاہم اس کا وزن بالتھازار سے 19 کلو کم ہے۔

برطانیہ کا سب سے بڑا کتا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu