بغیر ہاتھوں کے پش اپ لگانے والے نے لوگوں کو خوب بے وقوف بنایا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 24 اپریل 2017 23:53

بغیر ہاتھوں کے پش اپ لگانے والے نے لوگوں کو خوب بے وقوف بنایا
باڈی بلڈر ٹائپ کے ایک شخص نے ایک ویڈیو میں دونوں ہاتھوں سے ، پھر  ایک ہاتھ سے اور پھر بغیر ہاتھوں کے پش اپ لگا کر دیکھنے والوں کو خوب حیران کیا تاہم ویڈیو کے آخر میں پتا چلا کہ یہ مکمل طور پر جھوٹ تھا۔
ایک ویڈیو فوٹیج میں ایک شخص کو   پش اپ کرتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ شخص پہلے دونوں ہاتھوں سے پش  اپ لگاتا ہے ، اس کے بعد ایک ہاتھ سے بھی آرام سے پش اپ لگاتا ہےا ور پھر دونوں ہاتھ پیچھے باندھ کر پش اپ لگاتا ہے مگر تھوڑی ہی دیر میں کیمرہ اس کی ٹانگوں کو دکھاتا ہے تو پتا چلتا ہے کہ وہ شخص  بڑی سی لکڑی پر لیٹا ہوتا جبکہ اس کے دوسرے سرے  پر ایک اور شخص موجود ہوتا ہے۔ اصل میں یہ دونوں لکڑی  پر جھولا جھول رہے ہوتے ہیں مگر لگتا ایسے ہے کہ لیٹا ہوا شخص پش اپ لگا رہا ہے۔

بغیر ہاتھوں کے پش اپ لگانے والے نے لوگوں کو خوب بے وقوف بنایا

Browse Latest Weird News in Urdu