2485 میل لمبی ڈرائیو پر نکلنے والا 12 سالہ لڑکا 800 میل بعد پکڑا گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 24 اپریل 2017 23:55

2485 میل لمبی ڈرائیو پر نکلنے والا 12 سالہ لڑکا 800 میل بعد پکڑا گیا
آسٹریلیا کی پولیس نے ایک 12 سالہ لڑکےکو اپنی حراست میں لیا ہے ۔یہ لڑکا 2485 میل لمبی ڈرائیو پر نکلا تھا لیکن 800 میل بعد پکڑا گیا۔ ایک پولیس آفیسر نے  گاڑی کے بمپر کو زمین  سے ٹکراتے دیکھا تو اسے روک کر حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)


نیو ساؤٹھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکےکو بروکن ہل ہائی وے پیٹرول  نے بیرئیر ہائی وے پر پکڑا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لڑکا کنڈال، نیوساؤتھ ویلز سے پرتھ، مغربی آسٹریلیا جا رہا تھا۔  جو 2485 میل طویل فاصلہ ہے۔
تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ لڑکا پکڑے جانے تک 800 میل کا فاصلہ طے کر چکا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu