101 سالہ بوڑھی عورت نے اکیلے دوڑ کر سونے کا 17 واں تمغہ جیت لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 اپریل 2017 23:50

101 سالہ بوڑھی عورت نے اکیلے دوڑ کر سونے کا 17 واں تمغہ جیت لیا
ایک سو سال سے بھی زیادہ عمر کی بوڑھی خاتون نے 100 میٹر کی دوڑ میں اکیلے دوڑ کر  اپنے سونے کے تمغوں میں ایک اور تمغے کا اضافہ کر لیا ہے۔
101 سالہ مان کور کا تعلق بھارت سے ہے۔ انہوں نے آکلینڈ، نیوزی لینڈ کے ایک سٹیڈیم میں ورلڈ ماسٹرز گیمز کے دوران 100 میٹر کی ریس میں اکیلے ہی دوڑ کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔مان کور نے اپنی ریس 1 منٹ اور 14.58 سیکنڈ میں مکمل کی۔

(جاری ہے)

اپنا 17 واں گولڈ میڈل وصول کرتے ہوئے مان کور نے اپنے سپورٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مان کور نے ریس کے بعد کہا کہ میں ریس سے خوب محظوظ ہوئی ہوں، میں بہت بہت خوش ہوں۔
مان کور نے 8 سال پہلے اپنے 78 سالہ بیٹے کے کہنے پر کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا تھا۔ مان کور کا بیٹا بھی ورلڈ ماسٹرز گیمز میں حصہ لے رہا ہےاور ہر روز رات کو کئی بار دوڑ لگاتا ہے۔
مان کور کا کہنا ہے کہ وہ اسی طرح کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیتی رہے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu