مسافر موٹی ا ئیر ہوسٹس کو دیکھنا نہیں چاہتے۔ روسی ائیر لائن نے موٹی ائیرہوسٹس پر جرمانہ عائد کردیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 26 اپریل 2017 23:51

مسافر موٹی ا ئیر ہوسٹس کو دیکھنا نہیں چاہتے۔ روسی ائیر لائن  نے موٹی ائیرہوسٹس پر جرمانہ عائد کردیا
روسی ائیر لائن ائیروفلوٹ نے   موٹی ہوتی ہوئی ائیر ہوسٹس پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ائیر لائن کا کہنا تھاکہ مسافر فلائنگ سٹاف کی  اچھی ظاہری شکل و صورت دیکھنے کے لیے پیسے دیتے ہیں۔
ائیر لائن کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایروفلوٹ ایک پریمیم ائیر لائن ہے، لوگ اس کے ٹکٹ اس  کے سٹاف کی ظاہری شکل و صورت کی وجہ سے خریدتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ 92 فیصد مسافر سٹیورڈز کو اپنے کپڑوں میں ہی فٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔
ائیر لائن کی طرف سے ائیر ہوسٹس اور دیگر سٹاف پر جرمانے کے بعد دو فلائٹ اٹنڈنٹ نے ائیر لائن پر مقدمہ کر دیا تھا۔ اسی مقدمے کی وجہ سے ائیرلائن کے ترجمان کو پریس کانفرنس کرنا پڑی۔مقدمہ کرنے والے فلائٹ اٹنڈنٹس کا کہنا تھا کہ ان کی ظاہری جسامت کی وجہ سے انہیں کم معاوضے والی مقامی فلائٹس پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایرو فلوٹ کے اس فیصلے سے ائیر لائن کے 600 ملازمین متاثر ہونگے۔ ائیر لائن اپنے اوپر بننے والے دو مقدمات جیت چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu