مادہ ڈریگن فلائی خود کو نر سے بچانے کے لیے مرنے کا ڈرامہ کرتیں ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 28 اپریل 2017 23:55

مادہ ڈریگن فلائی خود کو نر سے بچانے کے لیے مرنے کا ڈرامہ کرتیں ہیں

مادہ ڈریگن فلائی  نامی  مکھیوں کی مادہ  خود کو نر سے بچانے کے لیے انتہائی حد تک چلی جاتی ہیں۔ اس کے لیے وہ مرنے کا ڈرامہ بھی رچاتی ہیں۔
مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ مادہ ڈریگن فلائی بے حس و حرکت ہو کر زمین پر گرنے لگتی ہیں تاکہ اُن کے نر انہیں مردہ سمجھ کر اُن کا پیچھا چھوڑ دیں۔
یونیورسٹی آف سوئزرلینڈ کے  راسم خلیفہ 10 سالوں سے ڈریگن فلائی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ایسے کئی واقعات کے گواہ ہیں، جن میں مادہ ڈریگن فلائی نے خود کو نر سے بچانے کے لیے موت کا ڈراما کیا تھا۔اُن کا کہناہے کہ انہوں نے 31 میں سے 27 مادہ مکھیوں کو نیچے گرتے اور اپنی موت کا ڈراما رچاتے دیکھا ۔
راسم کا خیال ہے کہ مادہ مکھیاں ایسا اس وقت کرتی ہیں جب انڈے دیتے ہوئے اُن کے نر انہیں تنگ کرتے ہیں۔ڈریگن فلائی میں ایک بار کے جنسی عمل سے ہی تمام انڈے  بار آور ہوجاتے ہیں ، دوسری دفعہ ایسا کرنے سے مادہ مکھیوں کے افزائش کے نظام میں خرابی پیدا ہونے کا ڈر ہوتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu