گاڑی میں بکری کو گھمانے والے بچے نے سب کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 29 اپریل 2017 23:45

گاڑی میں بکری کو گھمانے والے بچے نے سب کو حیران کر دیا
نیوزی لینڈ ایک منفرد ملک ہے۔ یہاں نہ صرف حسین نظارے اور نایاب جانور دیکھنے کو ملتے ہیں بلکہ یہاں بکری کو گاڑی میں گھمانے والے بچے  بھی نظر آ جاتے ہیں۔
وائٹیانگا، نیوزی لینڈ میں ایک ڈرائیور نے ایک بچے کو فورد فالکن میں بکری گھماتے دیکھا تو حیران رہ گیا، اس نے فوراً ہی اس کی ویڈیو بنانی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں گاڑی کے سٹیئرنگ پر ایک بچے کو بیٹھے دکھایا گیا ہے جبکہ گاڑی کی پچھلی نشت پر ایک بکری بھی ہے۔


فورڈ فالکن تھوڑی آگے جا کر رکتی ہے تو ڈرائیور بچے کے پاس جا کر کہتا ہے کہ اسے گاڑی نہیں چلانی چاہیے مگر اسی اثنا میں گاڑی کی پچھلی نشت سے  بچے کاباپ سامنے آتا ہے جو ڈرائیور کو بتاتا ہے کہ گاڑی چلانے والا بچہ تربیت یافتہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu