54 سالوں تک برطانیہ کے ایک ہی ہسپتال میں داخل رہنے والا مریض وفات پا گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 1 مئی 2017 23:55

54 سالوں تک برطانیہ کے ایک ہی ہسپتال میں داخل رہنے والا مریض وفات پا گیا

برطانوی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک ایک ہی ہسپتال میں داخل رہنے والا  مریض وفات پاگیا۔ جیمز مورس کو 21 سال کی عمر میں 1962 میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جیمز 54 سالوں تک ہسپتال میں رہنے کے بعد وفات پا گیا۔ جیمز کو کار حادثے کے بعد ہسپتال میں داخل کرا گیا تھا لیکن آپریشن ٹیبل پر دل کا دورہ  پڑنے سے  وہ حرکت کرنے سے بھی قاصر ہوگیا، جس کے باعث وہ کبھی گھر نہ جا سکا۔

(جاری ہے)

پچھلے ہفتے وفات پانے والے جیمز کے بارے خیال ہے کہ  وہ این ایچ ایس کے کسی ایک ہسپتال میں سب سے زیادہ عرصہ گزارنے والا مریض تھا۔
اس کے بھائی 62 سالہ کارل مورس کا کہنا تھاکہ وہ دماغی طور پر تو ٹھیک تھا لیکن حرکت نہیں کر سکتا تھا۔
کار حادثے میں اس کی ناک اور ران کی ہڈی متاثر ہوئی تھی لیکن آپریشن کے دوران پیچیدگیاں بڑھ گئی، جس کے باعث اسے اپنی زندگی کے باقی دن ہسپتال میں گزارنا پڑے۔

54 سالوں تک برطانیہ کے ایک ہی ہسپتال میں داخل رہنے والا مریض وفات پا ..
جیمز مورس کی 1959 میں 18 سال کی عمر میں لی گئی تصویر

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu