ہوائی جہاز میں تمباکو نوشی کی اجازت نہ ہونے کے باوجود باتھ روم کے ساتھ ایش ٹرے کیوں ہوتی ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر پیر 1 مئی 2017 23:55

ہوائی جہاز میں  تمباکو نوشی کی اجازت نہ ہونے کے باوجود باتھ روم کے ساتھ ایش ٹرے کیوں ہوتی ہے؟
ہوائی جہاز میں ہر جگہ” نو سموکنگ“ یعنی ”تمباکو نوشی منع ہے “ کے نشانات لگے ہوتے ہیں مگر اس کے باوجود بھی جہاز میں باتھ روم کے ساتھ ایک ایش ٹرے ہوتی ہے۔ باتھ روم میں رکھے کوڑے کے ڈبے پر بھی لکھا ہوتا کہ اس میں جلی ہوئی سگریٹ نہ ڈالی جائے۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے تمام ائیر لائن کے لیے ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ باتھ روم کے دروازے کے ساتھ  ایش ٹرے کا ہونا لازم ہے۔

اگر ایش ٹرے ٹوٹ جائے تو اسے 3 دن میں بدلنا لاازمی ہے۔
باتھ روم کے دروازے پر لگی ایش ٹرے اصل میں اُن  عادی تمباکو نوش حضرات کےلیے ہوتی ہے جو کسی ہدایت نامے کو خاطر میں نہیں لاتے اورباتھ روم میں جا کر سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ان ہدایات کی وجہ 1973 میں پیش آنے والا ایک واقعہ ہے، جس میں 123 مسافر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

(جاری ہے)

ریوڈی جنیرو سے پیرس جانے والی پرواز کے دوران بوئنگ 707 دھوئیں سے بھر گیا تھا  اور کچھ دیر میں جہاز میں آگ لگ گئی اور یہ آگ باتھ روم میں کوڑے کےڈبے میں پھینکے سگریٹ کے ٹکڑے کی وجہ سے لگی تھی۔ ڈبے میں موجود کاغذی اشیاء نے آگ پکڑی تو کچھ دیر میں ہی  یہ آگ سارے جہاز میں پھیل گئی۔
اس واقعے کے بعد باتھ روم کے دروزے پر ایش ٹرے کا ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ۔
ہوائی جہاز میں  تمباکو نوشی کی اجازت نہ ہونے کے باوجود باتھ روم کے ساتھ ..

Browse Latest Weird News in Urdu