جن بھوت کا سایہ ہونے کا شبہ ۔ ماں باپ نے اپنے ہی بیٹے کو 30 سالوں تک پنجرے میں قید کیے رکھا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 1 مئی 2017 23:55

جن بھوت کا سایہ ہونے کا شبہ ۔ ماں باپ نے اپنے ہی بیٹے کو 30 سالوں تک پنجرے میں قید کیے رکھا

دماغی طور پر بیمار ایک شخص کو اس کے والدین نے  جن بھوتوں  کا سایہ ہونے کے شبے میں 30 سالوں تک پنجرے میں قید کیے رکھا۔
39 سالہ شخص، جس کا نام بھی کسی کو معلوم نہیں،   6 سال کی عمر میں گم ہوگیا تھا۔ اسے گاؤں والوں نے ڈھونڈ کر اس پر سے بھوت پریت نکالنے  کا عمل کیا۔ اس کے بعد  سے وہ عجیب عجیب حرکتیں کرنے لگا اور گم سم رہنے لگا۔ اس کے ماں باپ نے اس کی دماغی حالت سمجھے بغیر اسے پنجرے میں بند کر دیا، جہاں وہ 30 سالوں سے اندھیرے  میں تنہا رہ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس شخص کے ہمسایوں نے اس کی ویڈیو بنا کر محکمہ صحت کے حکام کو بھیجی ، جس کے بعد اس شخص کو ہسپتال پہنچایا گیا۔
جنوبی چین میں ہیپو کاؤنٹی کے گونگوان ٹاؤن شپ میں رہنے  والے اس شخص کی ماں نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر اپنے بیٹے کو پنجرے میں قید کیا تھا۔ پنجرے میں قید شخص کی ماں کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے نے 12 سال کی عمر میں ماں کہنا سیکھا تھا، وہ یہی سمجھتے رہے کہ اُن کے بیٹے پر جن بھوتوں کا سایہ ہے۔
ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ پنجرے میں قید شخص کےماں باپ کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی یا نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu