دنیا کا سب سے عمر رسیدہ شخص 146 سال کی عمر میں وفات پا گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 1 مئی 2017 23:57

دنیا کا سب سے عمر رسیدہ شخص 146 سال کی عمر میں وفات پا گیا

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے سودیمیجو 146 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اُن کی عمر  146 سال تھی۔ شناختی کارڈ کے مطابق وہ 1870 کے سال میں پیدا ہوئے تھے تاہم انہیں باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے عمر رسیدہ ترین شخص قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈونیشیا میں ریکارڈ رکھنے کا آغاز 1900 میں شروع ہوا تھا۔سودیمیجو کو اپنی عمر کی وجہ سے بہت شہرت حاصل ہوئی۔

مقامی افراد کو یقین ہے کہ وہ اپنے عمر کے بارے میں بالکل سچ کہتے تھے۔ مقامی افراد انہیں مبا گھوٹو یعنی دادا گھوٹو کےنام سے جانتے تھے۔

(جاری ہے)

انہیں 12 اپریل کو خراب صحت کی بنا پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا، چھ دن بعد انہوں نے گھر واپس جانے کی ضد کی۔ گھر آنے کے بعد وہ چمچ سے دلیہ کھاتے اور تھوڑا سا پانی پیتے۔کچھ دن بعد ان کی موت کا وقت قریب آگیا تو ان سے کچھ کھایا پیا بھی نہیں گیا۔

اُن کے سارے بچوں، 10 بہن بھائیوں اور چار بیویوں نے اُن کے سامنے ہی وفات پائی۔وہ زندگی کے آخری دنوں تک تمباکو نوشی کرتے رہے۔ اُن کے مطابق اُن کی زندگی کا راز صبر اور پیار کرنے والے لوگوں کا ساتھ تھا۔
تصدیق شدہ کاغذات کے ساتھ دنیا کی عمررسیدہ ترین خاتون کا اعزاز فرانس کی جینی کالمیٹ کے نام ہے، جو 1997 میں 122 سال کی عمر میں فوت ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu