کتنے آدمی تھے؟ 6 سیٹوں کی وین میں ڈرائیور نے 40 افراد کو سوار کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 4 مئی 2017 23:56

کتنے آدمی تھے؟  6 سیٹوں کی وین میں ڈرائیور نے 40 افراد کو سوار کر لیا

پولیس نے ایک 6 سیٹوں والی گاڑی کو اوور لوڈنگ کے شبے میں روکاتو اندر سے حیرت انگیز طور پر آٹھ دس نہیں پورے 40 مزدور نکل آئے۔
اس واقعے کی فوٹیج میں  مزدوروں کو سر پر ہیٹ اور گہرے رنگ کی جیکٹوں میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں تمام افراد کو گاڑی سے نکلتے اور پولیس آفیسر کو انہیں گننے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے۔
اندازہ ہے کہ گاڑی کے اندر 40 مزدور موجود تھے۔ وین کے ڈرائیور نے گاڑی کے اندر موجود سیٹوں کو ہٹایا ہوا تھا اور یہ تمام افراد کھڑے ہوئے تھے۔
جنوب مغربی چین کے شہر چونگ  چنگ میں 30 اپریل کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد ٹریفک پولیس نے وین کے ڈرائیور کو جرمانہ بھی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu