آرٹ ڈیلر 15 لاکھ یورو کی تصویر ٹیکسی میں ہی بھول گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 مئی 2017 03:00

آرٹ ڈیلر 15 لاکھ یورو کی تصویر ٹیکسی میں ہی بھول گیا

پیرس کے ایک آرٹ ڈیلر نے ایک ٹیکسی میں 1.5 ملین یورو کی تصویر بھولنے کے بعد پولیس میں اس کی چوری کی رپورٹ درج کرائی ہے۔پولیس نے ڈیلر کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیلر نے پیرس میں تصویروں کا شوق رکھنے والے ایک شخص سے ملنا تھا۔

(جاری ہے)

اس نے ایک ٹیکسی ہائر کی اور تصویر کو بوٹ پر رکھ دیا لیکن جاتے ہوئے وہ تصویر کو  بظاہر ٹیکسی میں ہی بھول گیا۔ اس نے ٹیکسی کو دوبارہ ڈھونڈنے کی کوشش کی مگر ناکامی پر پولیس میں رپورٹ درج کرا دی۔
یہ تصویر  ارجنٹائن میں پیدا ہونے والے اطالوی مصور لوسیو فونتانا(1899 تا 1968)  کی بنائی ہوئی تھی۔ Concetto spaziale یا Spatial concept کے عنوان  کی اس تصویر کی قیمت 1.5 ملین یورو تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu