جنوب مغربی چین میں قدیم شہر کی دریافت

شہر بائی یا ایک ہزار سالہ قدیم ہے، اس نام کے دو قصبے موجود تھے

ہفتہ 6 مئی 2017 14:18

جنوب مغربی چین میں قدیم شہر کی دریافت
کنمنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2017ء) جنوب مغربی چین میں ایک قدیم شہر کے آثار دریافت ہوئے ہیں ، ماہرین آثار قدیمہ نے ینان کی نیڈوکائونٹی میں کئی دیواروں کے آثار دیکھے ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ ایک قدیم شہر بائی یا کے بعض حصے ہیں جو تنگ دور حکومت سے تعلق رکھتا ہے اور ایک ہزار سالہ قدیم ہے ، اس شہر کے بارے میں پہلی بار ایک فوجی افسر فان چو کی تاریخی کتاب سے پتہ چلاتھا ۔

(جاری ہے)

فان کا کہنا ہے کہ بائی یا شہر نا م کے دو قصبے تھے ، ایک قدیم قصبہ اورنیا قصبہ ، دونوں ایک دوسرے سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھے ، ایک تاریخ دان اور ماہرین آثار قدیمہ ہی جن لانگ کا کہنا ہے کہ نئے دریافت ہونے والے آثار سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں قصبے ایک دوسرے کے قریب واقع تھے تا ہم دریافت ہونیوالا قصبہ قدیم ہے ، ان کا کہنا ہے کہ جوں جوں ان آثار کی کھدائی ہوتی جائے گی مزید تفصیلات سامنے آتی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu